-
جرمن میں لوگ ذیادہ تر ہاتھ ملاتیں ہیں جب بھی کوئی سفر پہ جاتاہے،یاسفرسےواپسی کرتا ہے۔یا کسی اجنبی سے ملتے ہیں جب کوئی گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو ہر فرد کے ساتھ ہاتھ ملانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی طرف دیکھتے ہیں۔آپ مرداور عورت دونوں کے ساتھ ہاتھ ملا سکتے ہیں
-
دوستوں کا استقبال کرتے ہوۓ یہاں پر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتےہیں اور بعض جگہوں پربوسہ بھی دیتےہیں مخالف جنس ایک دوسرے کےچہرے بھی ملاتے ہیں استقبال کے طور پر جن کا مل ملاپ غیر جنسی ارادے کا ہوتا ہے۔
-
لوگ اکثر وہی بولتےہیں جو وہ سوچتے ہیں،وہ کسی اور چیز کو نہیں بلکے دیانتداری کو چاہتے ہیں،کسی بھی تنقید کو اپنے لیے بہتری کی طرفرہنمائی کا مرکز ٹہراتے ہیں،یہاں تنقید کرنے والے لوگ ذیادہ ترنہیں ہوتے،
-
وقت کی پابندی انتہاائی ضروری ہے اگر کسی کے ساتھ ملاقات کا وقت تعین ہو اوراس میں 5 منٹ کا تاخیر بھی ہو جاۓ تو برا مانا جاتا ہے۔اسلیے کے دوسرا آدمی انتظار کر رہا ہے۔اگر آپ وقت پر نہیں پہنچ سکتے تو اس بندے کو ٹیلیفون یا کسی اور طریقے سے اگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ آپ کا انتظار نہ کرۓ۔ وقت کی پابندی یعنی کام کے دوران اور دوستوں کے ساتھ اور ہر معاملے میں بہت ضروری ہے۔
-
اگر آپ کوکوئی چیز پیش کرتا ہے تو،،نہ شکریہ،،کو ادب کے سا تھ نہیں سمجھا جاتا ہے اور،،بیتے،،یا،،گیرنے،،کو ہاں سمجھا جاتا ہے۔